حکومت نے عوامی مسائل حل کرنے کا عزم رکھا ہے: افضل تارڑ
حافظ آباد (نمائند ہ نوائے وقت) سابق وفاقی پالیمانی سیکرٹری میاں افضل حسین تارڑنے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) ضلع بھر میں بلدیاتی حکومت قائم کرکے یونین کونسل سطح پہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مزید اقدامات کا عزم کئے ہوئے ہیں۔ضلع بھر میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے اُمیدواروں کی واضح کامیابی اس بات کی علامت ہے کہ آج بھی ضلع حافظ آباد کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ(ن) ہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران اُنہوں نے کہا کہ حافظ آباد ، پنڈی بھٹیاں، جلالپور بھٹیاں، سکھیکی میں بلدیاتی حکومتوں کے قیام کیلئے متفقہ طور پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کیا گیا ۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی حافظ آباد کے دو کونسلر حنیف طور اور محمد عنصر چدھڑ نے میاں افضل حسین تارڑ کے گروپ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے اُنہیں مکمل طور پر اپنی حمایت کا یقین دلایا ۔