مستقل نہ کیے جانے پر واٹر مینجمنٹ ملازمین کی حافظ آباد میں ریلی

27 اکتوبر 2016

حافظ آباد (نمائند ہ نوائے وقت)آ ل پنجاب واٹر مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع حافظ آباد کے ملازمین نے تنخواہوںکی بندش اور ریگو لر نہ کئے جانے کے خلاف ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ۔ ایسوسی ایشن کے صدر عامر شہزاد اور دیگر راہنمائوں محمد عابد علی، سید افتخار احمد نے کہا کہ وہ بارہ سال سے واٹر مینجمنٹ میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنے استعفے ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر کو جمع کروادیئے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ کل 28اکتوبر بروز جمعتہ المبارک کو پنجاب اسمبلی کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میںبھوک ہڑتال کرتے ہوئے دھرنا دیں گے ۔