ٹرک کی ٹکر سے کار سوار میاں بیوی زخمی

27 اکتوبر 2016

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) نواحی گائوں سولنگیں اعوان کے قریب کار اور ٹرک کی ٹکر میں دو افراد شدیدزخمی ہوگئے۔ اعظم گارڈن کا رہائشی محمد ارجمند اپنی بیوی نصرت بی بی کے ہمراہ کار میں جارہا تھا کہ سولنگیں اعوان کے قریب کار کو مخالف سمت سے آنے والے ٹرک نے ٹکر دے ماری ۔جس کے نتیجہ میں دونوں زخمی ہوگئے۔