پنجاب حکومت کے 8 افسروں کے تقرر و تبادلے

27 اکتوبر 2016

لاہور ( سپیشل رپورٹر+ نامہ نگار) پنجاب حکومت نے 8 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں پولیس کے پانچ افسران جن میں غلام محمود ڈوگر کو ڈی ائی جی ہائی وے پٹرولنگ ، وسیم احمد سیال کو ڈی ائی جی فنانس اینڈ ویلفیئر ، شہزادہ سلطان کو ڈی ائی جی ڈسپلن اینڈ انسپکشن، احسان صادق کو کرائم انویسٹی گیشن پنجاب، علی ذوالقرنین کو ایڈیشنل ائی جی ڈسپلن اینڈ انسپکشن ائی جی آفس میں تعینات کیا گیا ہے۔ سول کے تین افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں ان میں محمد ارشد ڈپٹی سیکرٹری مائز اینڈ مینرئل کو ایڈیشنل سیکرٹری مائز اینڈ مینر ئل تعینات کیا گیا ہے۔ محمد مقصود احمد کی خدمات سیکرٹری لٹریسی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ شکیل احمد سیکرٹری پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو ان کی خدمات سیکرٹری لٹریسی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔