عوام دھرنے والوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، عرفان الحسن بھٹی
ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن)لیبر ونگ کے ضلعی صدر عرفان الحسن بھٹی نے گزشتہ روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باشعور عوام دھر نے والوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے دھرنے والے اقتدار کی ہوس میں حکومت گرانے کے در پے ہیں یہ لوگ دھرنے کی آڑ میں ملکی ترقی کے منصوبے سی پیک کو روکنا چاہتے ہیں۔