اورنج لائن ٹرین منصوبہ کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے: خواجہ احمد حسان

27 اکتوبر 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سٹیرنگ کمیٹی برائے اورنج ٹرین منصوبہ کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی ہے کہ منصوبے کی سکیورٹی ہر لحاظ سے یقینی بنائی جائے‘ کنٹریکٹرز ‘ مزدوروں اور دیگر کارکنوں کے کوائف کی مکمل چھان بین کے بعد انہیں ملازمت پر رکھیں اور سائٹ آفس ‘ کاسٹنگ یارڈز اور منصوبے سے متعلقہ دیگر مقامات پر آنے جانے والوں کی مکمل چیکنگ کی جائے ۔ سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔