پبلک مقامات پر تمباکو نوشی سینکڑوں افراد کو وارننگ، بچوں کو سگریٹ بیچنے پر 34 دکانیں سیل

27 اکتوبر 2016

لاہور (خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور نے سکول و کالجز سے 50 میٹر تک فاصلے پر واقع دکانوں اور 18 سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ روز شالیمار ٹائون انتظامیہ نے سگریٹ فروخت کرنے والی 3 دکانیں سیل کر دیں اور پبلک مقامات پر تمباکو نوشی کرنے والے 15 افراد کو وارننگ دی۔ واہگہ ٹائون انتظامیہ نے 5 دکانیں سیل کیں اور 108 افراد کو وارننگ دی۔ نشتر ٹائون انتظامیہ نے 15 دکانیں سیل کیں۔ عزیز بھٹی ٹائون انتظامیہ نے 6 دکانیں گلبرگ ٹائون انتتظامیہ نے 5 دکانیں سیل کیں اور ان کے مالکان کو گرفتار کروا دیا۔ راوی ٹائون انتظامیہ نے 107 افراد کو وارننگ دی۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...