مشرقی روایات اور پاکستان یکلچر کو مغربی کثافت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے: ابو الخیر محمد زبیر

27 اکتوبر 2016
مشرقی روایات اور پاکستان یکلچر کو مغربی کثافت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے: ابو الخیر محمد زبیر

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان وملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ اسلامی اقدار،مشرقی روایات اور پاکستانی کلچر و ثقافت کو مغربی کثافت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے ترقی کے نام پر عریانی ،فحاشی اور بے حیائی کو فروغ دیا جارہا ہے، میڈیا پر ہونے والی بے راہ روی نے پہلے ہی نوجوانوں کواخلاقی پستی اورمعاشرتی بدحالی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے وزیر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں رقص اور موسیقی کو فروغ دے کرپاکستانی معاشرے کو بھارتی کلچرل میں تبدیل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔