خواتین کے حقوق کا دفاع‘ ملکی ترقی کیلئے کام کرینگے‘ لیگی ٹکٹ ہولڈرز

27 اکتوبر 2016

ملتان (لیڈی رہنما) پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع کونسل کی سیٹوں کی ٹکٹ ہولڈرز لیگی خواتین نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کا ہر قدم پر دفاع کرتے ہوئے ملکی ترقی کے لئے کام کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کیا مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ملتان کو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر حمیدہ خانم نے کہا کہ حکومت نے جس اعتماد کا خواتین پر اظہارکیا ہے وہ خواتین کو خدمت کرنے پر مجبور کرے گا جس سے مستحق خواتین کی حالت زار میں جہاں بہتری آئے گی وہاں ترقی کے امکانات بھی روشن ہوں گے سیاسی رہنما روبینہ شاہین نے کہا کہ ممبر منتخب ہو کر گراس روٹ لیول پر کام کر کے معاشرتی و سماجی ترقی کے لئے کام کریں گے اور قومی ترقی میں کسی طور پیچھے نہیں رہیں گے نازیہ ناز نے کہا پارٹی کا ہم پر اعتماد خوش آئند ہے روبینہ خلیل نے کہا کہ خواتین آبادی کا 5 فیصد ہیں ان کی شمولیت سے ہی ملکی ترقی ممکن ہے آمنہ عزیز نے کہا کہ منتخب ہو کر مستحق خواتین کی خدمت کریں گے۔