واٹر منیجمنٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کی بچوں کے ہمراہ احتجاجی ریلی ‘ مظاہرہ

27 اکتوبر 2016

مظفرگڑھ+وہاڑی(نامہ نگار+خبرنگار)مستقل نہ کیے جانے کیخلاف محکمہ واٹر منیجمنٹ کے کنٹریکٹ ملازمین نے اپنے بچوں کے ہمراہ احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی ای ڈی اوزراعت کے دفترسے شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی او آفس کے سامنے پہنچی جہاں ملازمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔اپنے بچوں کیساتھ مظاہرہ کرنے والے محکمہ واٹر منیجمنٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کا کہنا تھا کہ وُہ گزشتہ12سال سے محکمے میں کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں،مگر انھیں مستقل نہیں کیاجارہا ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر انھیں مستقل نہ کیا گیا تو جلد پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ اس موقع پر مظاہرین اور ان کے بچوں نے مستقل نہ کیے جانے کیخلاف نعرہ بازی بھی کی۔ بعدازاں مظاہرین نے ڈی سی اوحافظ شوکت علی سے ملاقات کی اور انھیں مسائل کے حل کے لیے تعاون چاہا ،جس پر ڈی سی اوحافظ شوکت علی نے مظاہرین کی تجاویز وزیر اعلیٰ پنجاب اور واٹر منیجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کو ارسال کردیں۔دریں اثنائکنٹریکٹ ملازمین نے اپنے بچوں کے ہمراہ احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔