ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں بہتری کیلئے مثبت تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں:ڈی سی او وہاڑی

27 اکتوبر 2016

وہاڑی (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں بہتری کے لیے مثبت تبدیلیاں لارہی ہے سرکاری اداروں کے زیر انتظام چلنے والے سی کلاس بس اسٹینڈز پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں خواتین اور مرد مسافروں کے بیٹھنے کے لیے الگ الگ آرام گاہیں ،باتھ رومز کی حالت بہتر ،پینے کے لیے فلٹر شدہ پانی، سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے ساتھ فعالیت، ڈرائیورروم کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے یہ بات انہوں نے ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک اور ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشیدکے ہمراہ سی اور ڈی کلاس بس و ویگن اسٹینڈز پر سہولیات اور سیکیورٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں سیکریٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی مہر امیر بخش ، اے ڈی سی تنویرالرحمن، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مظہر حسین وٹو، ڈی ایس پی صدر سرکل وہاڑی عمران رشید ،انسپکٹر ٹریفک ظہیر بھٹی اور ضلع بھر کے ٹرانسپورٹربھی شریک تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ ڈی کلاس ویگن اسٹینڈ کے مالکان بھی مسافروں کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کریں ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ بسوں ، ویگن اسٹینڈز پر حفاظتی انتظامات کو بہتر کیاجائے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا کہ جنرل بس اسٹینڈ وہاڑی کی مرمت و تزئین و آرائش کے لیے مختص رقم کو مشاورت سے خرچ کیا جائے اور پہلے مرحلہ میں انتہائی اہم کام مکمل کئے جائےں اجلاس کو بتایا گیا کہ میلسی کے جنرل بس اسٹینڈ کو فعال کرنے کے لیے خطیر رقم کی ضرورت ہے ڈی سی او نے فوری طور پر تخمینہ لگانے کا حکم دیا ۔