حکومت انسداد ِ دہشگردی اقدامات میں تیز ی لائے: خورشید احمد

27 اکتوبر 2016

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان کا محنت کش طبقہ کوئٹہ میں معصوم نوجوان آرمی اور پولیس کے اہل کاروں پر دہشت گرد حملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہید نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور اُن کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دُعا کرتا ہے اس موقع پر محنت کش طبقہ وزیر اعظم پاکستان سے پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بلوچستان اور کوئٹہ میں آئے دِن پولیس اور سرکاری ملازمین پر دہشت گردی روکنے کے لئے مؤثر اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے ایک ہنگامی اجلاس منعقدہ بختیار لیبر ہال لاہور میں کیا گیااجلاس سے بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد ، اکبر علی خان، خوشی محمد کھوکھر، چوہدری محمد انور، نیاز خان، اُسامہ طارق و دیگر محنت کشوں کے نمائندگان نے خطاب کیا۔