بر وقت تشخیص سے بریسٹ کینسر کا علاج ممکن ہے: مقررین

27 اکتوبر 2016

لاہور (سٹاف رپورٹر) یو نیورسٹی آف ایجوکیشن ، ٹائون شپ کیمپس لاہور میں پنک ربن ڈے کے حوالے سے ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بیگم وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن ہویدہ رئوف اعظم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں خصوصی شرکت کرنے والے ماہر تعلیم پروفیسر ایم ۔ اے رفرف ، ڈپٹی ایم ایس الحجاز ہسپتال ڈاکٹر فروانسار اور ایس پی شائستہ ندیم نے طالبات کو بریسٹ کینسر کی علامات ، تشخیص اور علاج کے متعلق تفصیل سے معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ غیر ضروری شرم و حیاء کے باعث خوتین کا بریسٹ کینسر کی تکلیف کو برداشت کرنا اور کسی سے ان کا ذکر نہ کرنا نہایت غلط سوچ ہے ، جسے ہمیں فوری تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔