عمران کا رویہ غیر سنجیدہ، میدان سیاست کے ناکام کھلاڑی ہیں، خواتین رہنما

27 اکتوبر 2016
عمران کا رویہ غیر سنجیدہ، میدان سیاست کے ناکام کھلاڑی ہیں، خواتین رہنما

ملتان( لیڈی رپورٹر) پی ٹی آئی کے چیئرمین طویل عرصہ سے غیر سنجیدہ رویوں کامظاہرہ کررہے ہیں۔ میدان سیاست تحمل وبرد باری اخوت بھائی چارے کا درس دیتا ہے یہاں لوٹا کریسی، ہلڑ بازی اور ملکی ترقی کی راہ میں غیر فعال کردار ادا کرنے والے سیاستدانوں کی جگہ نہیں۔ ان خیالات کااظہار مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ سیاستدان خواتین نے نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ ایم پی اے بیگم سلطانہ شاہین نے کہا کہ سیاستدان صرف ملکی مفادات کو عزیز رکھیں تو ہی ملکی ترقی ممکن ہے۔اگر انا کی جنگ سڑکوں پر لڑنے لگ جائیں تو ملکی ترقی میں رکاوٹ نہیں تو دراڑیں ضرور پڑ جاتی ہیں۔ سیاسی رہنما بیگم عذرا واجد نے کہاکہ عمران خان نجانے کس نفرت کی آگ میں جل رہے ہیں ملک کسی طرح بھی انتقامی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ زکوٰة عشر کی ضلعی ممبر بیگم تمکینہ زاہد نے کہا کہ عمران خان ایک ہارے ہوئے سیاست کے میدان کے کھلاڑی ہیں جو بیرونی ایجنڈے پر کارفرما ہیں۔ مسلم لیگ ق کی رہنما بیگم شبانہ شوکت نے کہا کہ سڑکوں پر تماشبین بین اکٹھے کرلینا سیاست نہیں مسائل کا حل پارلیمنٹ میں ہوتا ہے۔ پی پی پی رہنما صائمہ عامر نے کہ قوم مجموعی طور پر پی ٹی آئی کے حق میںنہیں۔ سرائیکستان پارٹی کی رہنما عابدہ حسین بخاری نے کہا کہ اب حکومت کو سوچنا چاہئے کہ جب حق چھیننے گی تو بغاوت ہوگی۔