ملکی ترقی کی مخالف قوتیں افرا تفری کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہیں: جاوید ہاشمی

27 اکتوبر 2016
ملکی ترقی کی مخالف قوتیں افرا تفری کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہیں: جاوید ہاشمی

ملتان( نمائندہ نوائے وقت) پاکستان کی ترقی مخالف قوتیں اندرونی خلفشار سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ یہاں افرا تفری کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہیں تاکہ غیر یقینی کی صورتحال قائم ہوجائے اور اقتصادی راہداری اور گوادر جیسے اہم قومی ومعاشی معاملات جمود کاشکار ہوجائیں۔ حالیہ کوئٹہ واقعہ بھی اسی کی ایک کڑی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بیرونی محاذ پر کوئی ہمارا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا مگر اندرونی امراض پر قابو پانا بے حد ضروری ہے جس کا واحد حل اتحاد ویگانگت ہے۔ ان خیالات کااظہار سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے رہنما مسلم لیگ ن امیر اللہ شیخ کی جانب سے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو خواجہ سلیم رضا آصف کے اعزا ز میں بطور ڈائریکٹر جنرل لیگل ایف بی آر تبادلے کے موقع پر دئےے گئے الوداعی عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی محمد افضل شیخ، ایم پی اے احسان الدین قریشی، سید محمد عاصم شاہ، عبدالمحسن شاہین، چوہدری الطاف شاہد، انجینئر فہیم لودھی، زوہیب خان، حنیف چوہان، ثقلین جوئیہ ودیگر شریک تھے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...