جیل میں قید منہاج قاضی ، عمیرصدیقی اور دیگر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے

27 اکتوبر 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائن زیرو کے سابق سیکورٹی انچارج منہاج قاضی، عمیرصدیقی اور دیگر پی ایس پی میں شامل ہوگئے ہیں۔منہاج قاضی نے جیل کے اندر پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔منہاج قاضی ایم ڈی کے الیکٹرک شاہدحامد قتل کیس میں گرفتار ہے، اور جیل میں انیس قائمخانی نے ان سے ملاقات کی اور ان کو پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دی جس کو منہاج نے قبول لرلیا اور جیل میں ریکارڈ کیا گیا منہاج قاضی کا ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے ۔بیان میں منہاج قاضی کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی کراچی کے لئے اچھی جماعت ہے ۔ میں عمیر صدیقی اور دیگر کے ساتھ مل کر جیل میں پی ایس پی کے لئے کام کر رہے ہیں۔
پاک سر زمین شمولیت