میوہسپتال میں مریض اور اس کے رشتے داروں پر تشدد کرنے والے ڈاکٹروں کو سزائیں

27 اکتوبر 2016
میوہسپتال میں مریض اور اس کے رشتے داروں پر تشدد کرنے والے ڈاکٹروں کو سزائیں

لاہور(کامرس رپورٹر ) میوہسپتال میں مریض اور اس کے رشتے داروں پر ڈاکٹرز کا تشدد ثابت ہوگیا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن میو ہسپتال کے صدر ڈاکٹر شہریار نیازی، ڈاکٹر مظہر رفیق کی جانب سے مریض اور اس کے رشتے داروں پر تشدد کرنے پر پی جی ٹرینی شپ ایک سال کے لیے معطل اور انہیں میوہسپتال سے نکال دیا گیا ہے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر صدف دستگیر کا تبادلہ کردیا گیا۔نرس لبنیٰ ثمر کا لاہور جنرل ہسپتال جب کہ ڈیٹا آپریٹر افتخار احمد کو میو ہسپتال سے شاہدرہ ہسپتال تبدیل کردیا گیا ہے اور پروفیسر ڈاکٹراصغرنقی کواس حوالے سے وارننگ جاری کی گئی ہے۔