نومبر میں سیاسی اور غیر سیاسی عہدوں پر تبدیلیاں ہوں گی،منظور وسان

27 اکتوبر 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ نومبر میں سیاسی اور غیر سیاسی عہدوں پر اہم تبدیلیاں ہوں گی ۔ڈاکٹر طاہر القادری اسلام آباد دھرنے میں شرکت کریں گے ۔ان کی دھرنے میںشرکت کسی اشارے کا نتیجہ ہے ۔ایم کیوایم لندن کتنا بھی زور مار لے انکا کوئی مستقبل نہیں، مستقبل صرف ایم کیوایم پاکستان کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔منظور حسین وسان نے کہا کہ اکتوبر اور نومبر میں حکومتیں گرتی ہیں لیکن اس بار جمہوریت کو خطرات نہیں ہیں۔نومبر کے مہینے میں سیاسی اور غیر سیاسی اہم عہدوں پر تبدیلیاں ہوں گی۔طاہر القادری اسلام آباد دھرنے میں شرکت کرینگے۔دھرنے میں شرکت کرکے طاہر القادری اپنی جماعت کی قیادت کرینگے۔ ان کا اسلام آباد دھرنے میں شامل ہونا کسی اشارے کا نتیجہ ہے۔طاہر القادری کا دھرنے میں شامل ہونے کا مقصد بڑی گڑبڑ ہے۔
منظور وسان