حکومت پانامہ بل پاس کر لے تو پریشانیاں ختم ہو سکتی ہیں‘ اعتزاز

27 اکتوبر 2016

اسلام آباد( خبر نگار خصو صی )پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے تعاون مانگنا حکومت کی مجبوری ہے،حکومت ہمارے پاناما بل پر راضی ہوجاتی ہے توعمران خان کا بھی یہی مطالبہ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ہمارے مطالبات واضح اور بنیادی ہیں ¾16اکتوبر کو بلاول بھٹو نے 4مطالبات پیش کئے حکومت ان کو مانے،ہمارابنیادی مطالبہ اپوزیشن کا پاناما بل ہے، اس بل کو منظور کیا جائے۔ حکومت بل پاس کرلے تو تمام پریشانیاں ختم ہوسکتی ہیں۔اعتزازاحسن نے کہا کہ حکومتی ٹیم کے ساتھ گہری بات نہیں ہوئی ¾4مطالبات سامنے رکھے، اگرضرورت پڑی تو متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں گے، عمران، قادری اور حکومت کی کیا کشمکش ہوتی ہے، اس پر بات نہیں کروں گا۔
اعتزاز