حکمرانوں نے کارکنوں کو اسلام آباد جانے سے روکا اور گرفتاریاں کیں تو بھرپور مخالفت کرینگے: عدلیہ بچائو کمیٹی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) عدلیہ بچائو کمیٹی کے چیئرمین عبدالرشید قریشی نے عمران خان کی 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے کارکنوں کو اسلام آباد جانے سے روکا اور گرفتاریاں کیں تو عدلیہ بچائو کمیٹی اس کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ اس سلسلے میں انہوں نے فری لیگل ایڈ کمیٹی بھی قائم کر دی۔ جو رانا ضیاء عبدالرحمن، این اے بٹ، چودھری محمد الیاس، شیخ زاہد سکندر، رانا محمد فاروق، چودھری محبوب حسن، رانا محمد رفیق، شہباز رشید قریشی اور دیگر پر مشتمل ہوگی۔