لال مسجد، جامعہ حفصہ نے عمران کے دھرنے میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا: مولانا عبدالعزیز

27 اکتوبر 2016
لال مسجد، جامعہ حفصہ نے عمران کے دھرنے میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا: مولانا عبدالعزیز

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) شہداء فائونڈیشن آف پاکستان (لال مسجد) کی جانب سے تحریک انصاف کے دھرنے کی حمایت کرنے کے عندیہ کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے من گھڑت خبریں پھیلائی گئیں کہ لال مسجد نے تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس صورتحال میں خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز نے لال مسجد و جامعہ حفصہ کی پوزیشن واضح کر دی ہے۔ خطیب لال مسجد نے عمران خان کے موقف سے اتفاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دھرنے کے متعلق ترجمان شہداء فائونڈیشن حافظ احتشام احمد کے بیان کا احترام کرتے ہیں تا ہم لال مسجد و جامعہ حفصہ نے ابھی تک تحریک انصا ف کے دھرنے میں شرکت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ،ہم جب بھی اٹھیں گے تو قرآن و سنت کے نفاذ کے لئے اٹھیں گے۔