پی ٹی آئی دھرنے میں مذہبی جماعتوں کی شمولیت روکنے کیلیء وزارت داخلہ نے شیڈول چار میں شامل کئی افراد کے نام نکالنے کی ہدایت کر دی

27 اکتوبر 2016

لاہور ( سپیشل رپورٹر) پی ٹی ائی کے دھرنے میں میں مذہبی جماعتوں کی شمولیت کو روکنے کے لئے وزارت داخلہ نے شیڈول چار میں شامل درجنوں افراد کے نام دفاع پاکستان کونسل کی سفارش پر نکالنے کی ہدایا ت جاری کر دی ہیں وزارت داخلہ کی جانب سے پنجاب حکومت کو احکامات موصول ہوگئے ہیں جس پر ہوم سیکرٹری پنجاب نے اس پر وزیر اعلی پنجاب سے منظوری لینے کے لئے فہر ست وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دی ہے دفاع پاکستان کونسل میں متعدد کالعدم تنظیمیں بھی شامل ہیں اس کے وفد کی ملاقات چند روز قبل وزیر داخلہ سے ہوئی تھی جس پر انہوں نے اپنے مطالبات میں انسداد دہشت گردی کے شیڈول چار میں شامل افراد کے نام نکالنے کی سفارش کی تھی جس پر وزیر داخلہ نے غور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی جس پر وزارت داخلہ کی طرف سے سفارش پنجاب حکومت کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو موصول ہوگئی ہے۔ تاہم اس بارے میں محکمہ داخلہ نے اس کو انتہائی خفیہ رکھا ہوا ہے اس کے لئے وزیر اعلی پنجاب سے منظوری لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔