پاکستان آگہی پروگرام : موبائل نظریاتی یونٹس کے مختلف تعلیمی اِداروں میں لیکچر
لاہور(خصوصی رپورٹر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ بوائز کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری سکول‘ گھوڑے شاہ ‘ ارفع پبلک سکول گھوڑے شاہ‘ واپڈا بوائز ماڈل ہائی سکول‘ شالامارٹائون‘لاہور‘گورنمنٹ پرائمری سکول‘ نبی پورہ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گلبرگII‘ رائل گرائمر سکول‘ شالیمار ٹائون‘ کاہنہ ،اسحاق میموریل ہائی سکول‘ پرانا کاہنہ‘کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد809تھی۔