سی پی ایس پی کا پچاسواں کانوکیشن 4 اور یومِ تاسیس 5 نومبر کو ہوگا

27 اکتوبر 2016

لاہور(کامرس رپورٹر)کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان ریجنل سینٹر لاہور کے پچاسویں کانووکیشن اور یومِ تاسیس کے موقع پر سی پی ایس پی کی سالانہ کارکردیگی پر روشنی ڈالنے کیلئے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفراللہ چوہدری نے کونسل ممبران کے ہمراہ شرکت کی۔سینئر نائب صدر سی پی ایس پی پروفیسر خالدمسعود گوندل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کا پچاسواں کانوکیشن 4نومبر بروز جمعہ اور یومِ تاسیس 5نومبر بروز ہفتہ سی پی ایس پی ریجنل سینٹر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔سی پی ایس پی کے سال 2016کے کانووکیشن میں 711ڈاکٹرز میں فیلو شپ)ٖFCPS) اور ممبر شپ(MCPS) کی ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی۔