افسران اور فیکٹری مالکان کی ملی بھگت علامہ اقبال ٹائون میں گیس بحران ختم نہ ہو سکا
لاہور (خصوصی رپورٹر) یونین کونسل جہانزیب بلاک علامہ اقبال ٹائون میں ہزاروں شہری گیس کو ترس گئے چھ ماہ سے جاری گیس کا بحران منتخب نمائندوں کی کوششوں کے باوجود ختم نہیں کروایا جا سکا کلفٹن کالونی الحمد کالونی اور غوثیہ کالونی کے مکینوں کو گیس سے محروم رکھا جا رہا ہے جبکہ ملحقہ علاقوں میں کمرشل بنیادوں پر استعمال کیلئے بلاتعطل گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ جب اہلکاران آبادیوں میں آتے ہیں آنے سے پہلے گیس کا پریشر کھول دیا جاتا ہے اور جب واپس جاتے ہیں تو گیس پھر بند ہو جاتی ہے۔