مقامی حکومتوں میں خواتین کونسلرز اور عورتوں کی نمائندہ سیاسی قیادت کے لئے تربیتی پروگرام کا آغاز

27 اکتوبر 2016

لاہور (لیڈی رپورٹر) مقامی حکومتوں کے نظام میں خواتین کی سیاسی نمائندگی اور مقامی سطح پر فیصلہ سازی کے عمل کویقینی بنائے بغیر جمہوریت نامکمل ہے پنجاب میں خواتین کی سیاسی خود مختاری اور مضبوط لوکل گورنمنٹ کی طرف مزید ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اس حوالے سے عورتوں کی سماجی تنظیم وائز کی طرف سے لاہور اور ننکانہ صاحب کے اضلاع میں خواتین کونسلرز اور مقامی حکومتوں میں نمائندہ عورتوں کیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز قابل ستائش بات ہے ان خیالات کا اظہار مختلف مقررین نے لاہور میں پراجیکٹ مقامی حکومتوں کے نظام میں خواتین کی سیاسی قیادت کی مضبوطی کی افتتاحی تقریب تقریب کے موقع پر کیا۔ شائستہ پرویز خٹک، سعدیہ سہیل، بشریٰ خالق اور دیگر نے خطاب کیا۔