ٹیچرز بچوں میں اعتماد پیدا اور اخلاقیات کو فروغ دیں: صدیق الفاروق

27 اکتوبر 2016

لاہور(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق نے کہا ہے کہ وقت اور دماغ کا درست ا ستعمال طلباء میں ترقی کی صلاحیت نکھارتا ہے ،ٹیچرز بچوں میں اعتماد پیدا کریں اور اخلاقیات کو فروغ دیں۔بہتر تعلیمی مقاصد کے حصول کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عائشہ صدیقہ ڈگری کالج نکلسن روڈ میں سالانہ انگریز ی تقریری مباحثہ کے بعد طلباء و طالبات کے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری ایجو کیشن ونگ نسرین مہدی ،مسز بشری مجاہد ،جمشید مرزا ،مسز شاہین ،ام کلثوم سمیت دیگر دیگر اساتذہ طلباء اور انکے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کے انعقاد سے بچوں کے تعلیمی معیار میں بہتری آتی ہے ۔