جب تک ٹیکسز ختم نہیں ہونگے 10فیصد بچوں کو مفت تعلیم نہیں دینگے ، ادیب جاودانی

27 اکتوبر 2016

لاہور (پ۔ر) پرائیویٹ سکولز رجسٹرنگ اتھاڑتی کا ایک اجلاس لاہور کی ڈی او سی سندس ارشاد کی صدارت میں ہوا۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر اور رجسٹرنگ اتھارٹی لاہور کے ممبر ادیب جاودانی نے کہا کہ جن پرائیویٹ سکولوں نے اپنے سکولوں کی رجسٹریشن ابھی تک نہیں کروائی ان سے مناسب جرمانہ وصول کیا جائے۔ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت پرائیویٹ سکولوں سے 23قسم کے ٹیکسز لے رہی ہے۔ جب تک یہ ٹیکسز ختم نہیں ہوتے 10فیصد بچوں کو مفت نہیں پڑھائیں گے۔