آئی ٹی ٹاور کا منصوبہ ہماری حکومت نے چینی کمپنی کو دیا، شہباز شریف نے روکا برادر ملک کی ناراضی پر ہرجانہ دے کر اسی کمپنی سے مکمل کرایا: ق لیگ
لاہور(خصوصی رپورٹر) ق لیگ کی مرکزی قیادت نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے دور میں آئی ٹی ٹاور کی تعمیر کے منصوبہ کی باقاعدہ انٹرنیشنل ٹینڈرنگ ہوئی تھی اور ٹھیکہ حکومت چین کی چائنیز کنسٹرکشن کمپنی کو ملا تھا جس نے منصوبہ پر 70 فیصد کام مکمل کر لیا تھا لیکن شہباز شریف نے حکومت حاصل کرنے کے بعد منصوبہ بند کردیا تھا جس پر حکومت چین پنجاب حکومت سے کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تھی پھر شہباز شریف نے معافی مانگی اور 30 کروڑ روپے ہرجانہ دے کر آئی ٹی ٹاور کے منصوبہ پر اسی چینی کمپنی سے کام مکمل کرایا۔