’’سبق پھر پڑھ‘‘ عمران اقبال کا شعر بھول گئے وہ بات کیسے منہ سے نکلتی جس کی اللہ نے ہدایت ہی نہیں دی، طلال چودھری کا طنز، شعر بھی مکمل کر دیا

27 اکتوبر 2016

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے خطاب میں علامہ اقبال کا شعر بھول گئے۔ یاد کرکے شعر پورا کرنے کی کوشش کی لیکن نہ کر سکے۔ وہ ’’سبق پھر پڑھ‘‘ پر سامعین نے شعر یاد دلایا مگر وہ پھر بھی اسے پورا نہ کر سکے۔ تب انہوں نے شعر مکمل کئے بغیر کہا کہ ہم سے دنیا کی امامت کا کام لیا جانا تھا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے عمران خان کے شعر نہ پڑھ سکنے پر طنز کیا ہے کہ خان صاحب کے منہ سے وہ بات کیسے نکلتی جس کی اللہ نے انہیں ہدایت ہی نہیں دی۔ انہوں نے شعر بھی مکمل کردیا۔ ’’سبق پھر پڑھ صداقت کا عدالت کا شجاعت کا، لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا‘‘