اقوام متحدہ کشمیر کے حوالے سے قراردادوں پر عملدآمدر کرائے : سید منظور گیلانی
لاہور (پ۔ر) جموں و کشمیر محاذ کے عہدیداران کا اجلاس زیر صدارت سید منظور حسین گیلانی صدر جموں و کشمیر وکلاء محاذ ہوا جس میں حافظ محدم منشا چوہدری ، سیکرٹری جنرل محمد عمر بھٹی ، سینئر نائب صدر سردار محمد کبیر خان، راجہ محمد اشرف، راجہ عطا اﷲ خان اصلاحی ایڈووکیٹ ، سید گلشاد حسین شاد ، محبوب حسین چوہدری ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ اور اقوام عالم سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی قرار دادوں پر عملد در آمد کروائے ۔