چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے شہداء کوئٹہ کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام

27 اکتوبر 2016

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے شہدا ء کوئٹہ کے لیے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا اور پر چم سرنگوں کر دیا گیا۔ ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے خصوصی دُعائیں مانگی گئی۔ محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ، میاں اکرم کے ایصا ل ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔