کور کمانڈر کراچی کی ملاقات، رٹ چیلنج کرنیوالوں کے ساتھ آہنی ہاتھ سے نمٹیں گے : مراد شاہ

27 اکتوبر 2016

کراچی(آئی این پی)کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سانحہ کوئٹہ کے بعد امن و امان کی صورت حال اور کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد اور پیشرفت پربھی غورکیا گیا جبکہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس نومبرکے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔