25 دسمبر کو مزار قائد کے سامنے جلسہ کریں گے: فاروق ستار

27 اکتوبر 2016

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے 25 دسمبر کو جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن ایم کیو ایم کا قلعہ ہے۔ انہوں نے ایم کیو ایم ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ 25 دسمبر کو مزار قائد کے سامنے اپنا پہلا جلسہ کریں گے۔ ہم فیصلہ کن جدوجہد کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں، اب ہم پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھیں گے۔ ہمیں حق ملا تو لاڑکانہ اور ٹھٹھہ کے لوگوں کو بھی حق دلائیں گے۔ آئندہ وزیراعلیٰ سندھ شہری علاقوں کا اور ہمارا ہوگا، کوئٹہ سسٹم آئین میں ختم ہوگیا، اسکی باقیات باقی ہیں۔ عدالتوں میں جانا پڑا تو وہاں کوٹہ سسٹم کی باقیات ختم کریں گے۔ ہمیں کراچی میں سرکلر ریلوے کا نظام چاہیے۔