دھرنے کے پیش نظر ایف سی کے 500 اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے

27 اکتوبر 2016

اسلام آباد (آن لائن) ایف سی کے 500 اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایف سی اہلکاروں کو دو نومبر کے تحریک انصاف کے دھرنے کے پیش نظر طلب کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایف سی کے 500 اہلکار اسلام آباد پہنچے جن کو 9 بسوں کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا ایف سی اہلکاروں کو وزارت داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد بلایا گیا ہے جو 2 نومبر کو تحریک انصاف کے دھرنے کے موقع پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔