تحریک انصاف کا پیدل مارچ آج شروع ہوگا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف نے آج 27 اکتوبرکو شروع ہو نے والے کرپشن کے خلاف پیدل احتساب مارچ کے لاہور کے لئے پہلے دو روز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ لاہور سے پید ل مارچ کی قیادت شبیر سیال کریں گے، پارٹی کے سینئر رہنما اعجاز چودھری، چودھری سرور، میاں محمو د الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، ولید اقبال، ظہیر عباس کھوکھر اور حماد اظہر مارچ کے شرکاء کو روانہ کریں گے۔ مارچ کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، شرکاء کا پارٹی رہنما اور کارکن جگہ جگہ استقبال کرینگے اورمارچ کے شرکا ء کے لیے ایمرجنسی کی صورت حال کیلئے ایمبولینس ساتھ ہوگی ۔ پیدل مارچ کا آغاز 27 اکتوبر جمعرات کو 9 بجے صبح داتا دربار سے ہوگا۔ انچارج محمد خان مدنی، ملک وقار، عرفان حسن 10بجے شاہدرہ چوک یاسر گیلانی کالا شاہ کاکو، عامر گجر مریدکے، عمر آفتاب ڈھلوں، میاں خالد جاوید، رات قیام کامونکی میں ہو گا۔ 28 اکتوبر کو گوجرنوالہ سے شروع ہو گا انچارج قاسم اکرم ورائچ گھکھڑ، خرم مختار چیمہ ہونگے رات قیام وزیر آباد میں ہو گا۔ محمد احمد چٹھہ مارچ کا استقبال کریں گے۔
پیدل مارچ