شہبازشریف نے کوئی ٹھیکہ نہیں دیا، عمران کو غلط معلومات دی گئیں: جاوید صادق

27 اکتوبر 2016

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) بزنس مین جاوید صادق نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ چینی کپمنیوں کے ساتھ 1998ء سے کام کررہا ہوں۔ عمران خان کو غلط معلومات دی گئیں۔ ہر دور میں چینی  کپمنیوں کے ساتھ ہوتا ہوں۔ شہباز شریف کے ساتھ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔ میری کمپنی کو انہوں نے کوئی ٹھیکہ نہیں دیا۔ الزامات ثابت ہوئے تو میں اور میرے بچے سیاست سے کنارہ کر لیں گے۔ میرا پہلا منصوبہ آئی ٹاور ہے جو ق لیگ کے دور کا ہے۔ قائداعظم سولر منصوبے میں ہمارا کوئی کردارنہیں۔ ائر پورٹ کامنصوبہ پیپلز پارٹی دور کاہے۔ ملتان سکھر موٹر وے کیلئے چین نے سرمایہ فراہم کیا۔ ائر پورٹ منصوبے میں 3 کمپنیاں شامل ہیں۔ شریف فیملی سے کوئی شراکت داری نہیں رہا۔ میری کمپنی کا شمار دنیا کی بڑی کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ پنجاب حکومت نے 3 سے 4 منصوبوں کیلئے کہا ایک یا دو روز میں آڈٹ رپورٹ پبلک کر دوں گا۔
جاوید صادق