اسلام آباد میں موجود پاک فوج کے دستوں کے قیام میں 90روز کی توسیع
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245کے تحت اسلام آباد میںموجود پاک فوج کے دستوں کے قیام میں مزید 90روز کی توسیع کی منظوری دے دی،فوج کے قیام میں توسیع کی منظوری چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر دی گئی ہے فوج کوگذشتہ دو برس سے اسلام آباد میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے طلب کر رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی طرف سے اسلام آباد میں موجود فوجی دستوں کے قیام میں90دن کی توسیع کیلئے ایک سمری ارسال کی تھی۔وزارت داخلہ نے اس سمری کی منظوری دیتے ہوئے فوج کے قیام میں 90دن کی توسیع کردی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے 2برس قبل پاک فوج کو آئین کے آرٹیکل 245کے تحت طلب کیا گیا تھا اوراس وقت سے ہر تین ماہ بعد فوج کے قیام کی مدت میں توسیع کی جارہی ہے۔
فوجی دستے