وڈیو کیمروں سے لیس وائرلیس سیٹ پولیس کے حوالے
اسلام آباد ۔اسلام آباد(عزیز علوی) پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد لاک ڈائون کیلئے سیکیورٹی انتظامات کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ کے ویڈیو کیمروں والے وائر لیس سیٹ وفاقی پولیس کے حوالے کر دئے گئے جن سے پولیس جلوسوں کی براہ راست کوریج کنٹرول روم تک منتقل کر سکے گی اس سلسلے میں پولیس لائن میں ان پولیس افسروں اور اہلکاروں کی بدھ کے روز ٹریننگ کروائی گئی جبکہ فرنٹیر کانسٹیبلری کی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ گئیں جن کے قیام کیلئے شہر بھر کے کمیونٹی سینٹر خالی کروانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ریڈ زون کی نگرانی رینجرز کے سپرد کی گئی ہے جبکہ سندھ ، پنجاب سے پولیس کے دستے بھی اسلام آباد بلوا لئے گئے ہیں پنجاب کانسٹیبلری کی خدمات بھی وفاقی پولیس نے حاصل کی ہیں ادھر راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے اعلان کردہ دو نومبر کے لاک ڈائون کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے تین کروڑ روپے مانگ لئے ہیں یہ بجٹ آنسو گیس ، لاٹھیوں ، سیفٹی کٹ ، ربڑ کی گولیوں کے ساتھ اہلکاروں کے کھانے اور رہائش کے اخراجات شامل ہیں راولپنڈی پولیس کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اسلام آباد جانے سے روکنے کیلئے مکمل اختیارات بھی دے دئے گئے ہیں جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کی روزانہ کی بنیادوں پر مشقیں بھی جا ری ہے پولیس نے کنٹینرز پکڑنے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے اب تک درجنوں کنٹینرز قبضے میں لئے جا چکے ہیں۔
وائرلیس سیٹ