کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد گرفتار دھماکہ خیز مواد برآمد

27 اکتوبر 2016

مانسہرہ کے شیر افضل کو فیض آباد سے حراست میں لیا گیا‘ نامعلوم مقام پر منتقل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام  میں مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا جس سے دھماکہ خیز مواد ، ڈیٹو نیٹرز ، ریموٹ کنٹرول اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا مبینہ دہشت گرد کا نام شیر افضل سکنہ مانسہرہ بتایا گیا ہے جو فیض آباد میں رہائش پزیر تھا دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
دہشت گرفتار