چاہتاہوں 2برس میں امریکی فوجی واپس چلے جائیں: فلپائنی صدر
ٹوکیو (اے ایف پی) فلپائن کے صدر روڈ ریگو نے کہا ہے میں چاہتا ہوں آئندہ دو برس میں امریکی فوجی ہمارے ملک سے چلے جائیں۔ اگر ضروری ہوا تو طویل عرصے سے اتحادی ملک کے ساتھ دفاعی معاہدے ختم کر دینگے۔ چین کے دورے پر انہوں نے امریکہ سے تعلق توڑنے کا اعلان کیا تھا۔