ہم جب بھی اٹھے قرآن و سنت کے نفاذ کیلئے اٹھیں گے‘ مولانا عبدالعزیز

27 اکتوبر 2016
ہم جب بھی اٹھے قرآن و سنت کے نفاذ کیلئے اٹھیں گے‘ مولانا عبدالعزیز

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)شہداءفاﺅنڈیشن آف پاکستان(لال مسجد)کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کی حمایت کرنے کے عندیہ کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے من گھڑت خبریں پھیلائی گئیں کہ لال مسجد نے تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کا اعلان کردیا ہے،اس  صورتحال میں خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز نے لال مسجد و جامعہ حفصہ کی پوزیشن واضح کردی۔خطیب لال مسجد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے موقف سے اتفاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دھرنے کے متعلق ترجمان شہداءفاﺅنڈیشن حافظ احتشام احمد کے بیان کا احترام کرتے ہیں تاہم لال مسجد و جامعہ حفصہ نے ابھی تک تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،ہم جب بھی اٹھیں گے تو قرآن و سنت کے نفاذ کے لئے اٹھیں گے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے اپنے ایک آڈیو بیان میں کہا ہے کہ” ترجمان شہداءفاﺅنڈیشن حافظ احتشام احمد کی جانب سے پی ٹی آئی کے دھرنے کے متعلق جس رائے کا اظہار کیا گیا ہم اس کا احترام کرتے ہیں تاہم لال مسجد و جامعہ حفصہ کی یہ رائے ہے کہ ملک میں قرآن و سنت کا نفاذ مسائل کا حل ہے نہ کہ چہروں کی تبدیلی،فقط چہروں کی تبدیلی سے مسائل حل نہیں ہوں گے کیونکہ ایسی صورت میں نظام اور قانون یہی رہے گا،میں عمران خان صاحب کے موقف کی سو فیصد حمایت کرتا ہوں کہ ملک میں کرپشن،چوری،ڈاکے اور ظلم و ستم انتہا کو ہیں لیکن عمران خان صاحب جو طریقہ اختیار کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت چلی جائے اور وہ آجائیں اس سے مسائل حل نہیں ہوں گے،ہم سمجھتے ہیں کہ جب تک قرآن و سنت کا نفاذ نہ ہوجائے اس وقت تک مسائل حل نہیں ہوں گے ۔
مولانا عبدالعزیز