انگولا: کھرب پتی بیٹی کو سرکاری تیل کمپنی کا سربراہ مقرر کرنے پر صدر جوزسینٹوس کو انکوائری کا سامنا

27 اکتوبر 2016

ابوجا(رائٹرز) افریقی ملک انگولا کے صدر جوزایڈوراڈو سینٹوس کو اپنی بیٹی کو سرکاری تیل کمپنی کا سربراہ بنانے کی تحقیقات کا سامنا ہے۔ سپریم کورٹ نے جواب طلب کر لیا ہے۔ انگولا کے 14 سرکردہ وکلاء نے ازابیل کی تعیناتی پر صدر کیخلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔