پاک چین مشترکہ کمیشن دفاعی ٹیکنالوجی کا اجلاس

27 اکتوبر 2016

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک چین مشترکہ کمیشن برائے دفاعی ٹیکنالوجی کا اجلاس گزشتہ روز بیجنگ میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری دفاعی پیداوار نے اس اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دوران اجلاس پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون کے تمام پہلوﺅں کا جائزہ لیا گیا۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ کمیشن کے فیصلوں پر سرعت سے عمل درآمد کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دئے جائیں۔
بیجنگ