ممبئی حملہ کیس: ملزم سفیان ظفر پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 11 نومبر کی تاریخ مقرر

27 اکتوبر 2016

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں ممبئی حملہ کیس کی سماعت کی عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں ملزم سفیان ظفر پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 11 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔ ایف آئی اے نے چھٹا نامکمل چالان عدالت میں جمع کرا دیا ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرر ازم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم رانجھا نے چالان عدالت میں جمع کر دیا۔ ملزم سفیان ظفر پر مرکزی ملزم حماد امین صادق کے بنک اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنے کا الزام ہے۔