اسلام آباد : شادی کی تقریب میں پالتو بندر کے کاٹنے سے عورت شدید زخمی، مالک کے خلاف مقدمہ درج

27 اکتوبر 2016

اسلام آباد( آن لائن ) شادی کی تقریب میں پالتو بندر نے سینکڑوں مہمانوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ تھانہ کورال کے علاقے ترامڑی میں پالتو بندررسی تڑوا کر پڑوس میں شادی کی تقریب میں بندر کے گھس جانے کے باعث بھگڈڑ مچ گئی، اسی دوران ایک بوڑھی عورت بندر کے کاٹنے کے باعث شدید زخمی ہو گئی، زخمی عورت نے بندر کے مالک زاہد محمودکے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔