سٹاک مارکیٹ: اپوزیشن کے احتجاج کی کال سے غیر ملکی سرمائے کا متواتر انخلا ، انڈیکس میں237 پوائنٹس کی کمی

27 اکتوبر 2016
سٹاک مارکیٹ: اپوزیشن کے احتجاج کی کال سے غیر ملکی سرمائے کا متواتر انخلا ، انڈیکس میں237 پوائنٹس کی کمی

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز شدید مندے پر 100 انڈیکس 237.95 پوائنٹس کمی پر 3بالائی حدود سے گر کر 40526.81 کی انتہائی نچلی سطح پر بند رہی۔ سرمایہ کاری مالیت میں 62 ارب 30کروڑ روپے کی کمی رہی ۔ اپوزیشن کے 2نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال ‘ غیرملکی سرمایہ کا متواتر انخلاء اورکئی گردشی اطلاعات کے باعث سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری سے محتاط ہو کر بی او پی‘ پیس پاک‘ ٹی آر جی پاک سمیت بیشتر حصص کی کم داموں خریدوفروخت کرکے اپنے پھنسے ہوئے سرمایہ کے حصول میں سرگرداں رہے۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار 430کمپنیوں تک رہا۔ جس میں 151 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 262 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور17کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔