ایمریٹس نے بزنس کلاس لائونجز میں تزئین و آرائش کا بڑا کام مکمل کرلیا، ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر لاگت آئی

27 اکتوبر 2016

لاہور (پ ر) دنیا کی صف اول ایئرلائن کی ایمریٹس نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بزنس کلاس لاؤنج میں تزئین و آرائش کا بڑا کام مکمل کرلیا ہے۔ اس کام کو مکمل کرنے میں 2 سال لگے جس پر ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر لاگت آئی اور یہ ایئرلائن کی جانب سے اپنی خدمات میں بہتری اور اپ گریڈنگ میں مسلسل سرمایہ کاری کا حصہ ہے تاکہ سفر کو رواں اور قابل تفریح بنایا جائے۔ ایمریٹس کے بزنس کلاس لاؤنج میں مختلف امتیازی تصور کے ساتھ ایمریٹس کے معزز صارفین وسیع لاؤنج سہولیات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔