ٹیٹرا پیک نے گلف فوڈ مینوفیکچرنگ نمائش میں جدید سہولیات کا اعلان کردیا

27 اکتوبر 2016

لاہور (پ ر) دنیا کی صف اول کی پیکیجنگ اور پروسیسنگ سہولیات فراہم کرنیوالے ادارے ٹیٹرا پیک نے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی سب سے بڑی فوڈ مینوفیکچرنگ، پروسیسنگ اور پیکیجنگ انڈسٹری کی نمائش گلف فوڈ مینوفیکچرنگ برائے 2016 میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والی یہ تین روزہ نمائش 7 نومبر تا 9 نومبر جاری رہیگی۔ اس خطے میں پاکستان سمیت 49 ممالک کے آپریشنز کے ساتھ ٹیٹرا پیک کا گلف فوڈ مینوفیکچرنگ نمائش میں شرکت کا ایک دیرپا تعلق ہے۔ پاکستان پیکجڈ سامان کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ خطے میں پیکجڈ فوڈ کی برآمد کے بھی بھرپور مواقع ہیں۔