نیلسے پاکستان نے ’’ہیلدی کڈز‘‘ کی کامیابی کا جشن منایا، سائرہ افضل تارڑ کی بطور مہمان خصوصی شرکت
لاہور(کامرس رپورٹر) نیسلے پاکستان نے جن بچوں کو غذائیت سے متعلق تعلیم دی ہے ان کی تعداد دو برسوں میں دوگنا ہو گئی ہے، اور اس سال نیسلے ہیلدی کڈز(NHK) ڈے کی کامیابی کا جشن منایا گیا۔اس موقع پروفاقی وزیر برائے ہیلتھ سائنسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈنیشن سائرہ افضل تارڑ مہمانِ خصوصی تھیں۔نیسلے ہیلدی کڈز پروگرام نیسلے کا عالمی اقدام ہے جس کا مقصد 6 سے 16 سال کے بچوں میں صحت مند طرزِ زندگی کے طریقے متعارف کرانا ہے۔